حکومت سے اپیل ہے کہ PTI کے بجائے قومی ٹیم سے بلا چھین لے: ’بدو بدی‘ اداکارہ کا مطالبہ

حکومت سے اپیل ہے کہ PTI کے بجائے قومی ٹیم سے بلا چھین لے: ’بدو بدی‘ اداکارہ کا مطالبہ


وائرل گانے ’بدو بدی‘ میں ماڈلنگ کر کے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ وجدان راؤ نے بھارت سے ہارنے پر قومی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔

اداکارہ و ماڈل وجدان راؤ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

وجدان راؤ کا اپنی پہلی ویڈیو میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بجائے قومی ٹیم سے بلا چھین لیں، پی ٹی آئی تو پھر بھی کچھ نہ کچھ کر رہی تھی، ہماری قومی ٹیم سے تو کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے۔

اپنی دوسری ویڈیو میں وجدان راؤ نے بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے باؤلر و بیٹر، نسیم شاہ کے رونے پر تنقید کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو کھیل مردوں کی طرح کھیل کر نہیں جیت سکتے تو بعد میں بچوں کی طرح رونا نہ شروع کر دیا کرو۔

وجدان راؤ کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کہنا ہے کہ ہار کے بعد پھر یہ ڈرامے شروع کر دیتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں