حنیف محمد کے پوتے کی مدد سے اعظم خان نے 4 ماہ میں 14 کلو وزن کم کرلیا


کراچی: 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین اعظم خان نے 4 ماہ میں 14 کلو وزن کم کرلیا،وہ سابق وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے ہیں۔اعظم خان پی ایس ایل کے رواں سیزن سے قبل سابق عظیم بیٹسمین حنیف محمد کے پوتے و شعیب محمد کے بیٹے شہزرکی زیرنگرانی ٹریننگ کرتے رہے ہیں، انھوں نے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 میں سے 2 میچز میں اپنی عمدہ بیٹنگ سے فتح دلائی ہے۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ تنقید کی وجہ سے میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ایس ایل کے بعد دوبارہ یہ سلسلہ شروع کروں گا۔

معین خان کا صاحبزادہ ہونے کی وجہ سے تنقید کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ اگر میں کسی کرکٹر کا بیٹا ہوں تو اس میں میرا کیا قصور ہے،  اگر ٹیلنٹ کے بغیر ہی ٹیم میں موجود ہوں تو پھر تنقید ہونی چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں