حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی کو 5 سال مکمل: خوبصورت تصاویر وائرل

حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی کو 5 سال مکمل: خوبصورت تصاویر وائرل


پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار، سیاستدان و میزبان حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور عباسی سے شادی کو 5 سال مکمل ہو گئے۔

شادی کی پانچویں سالگرہ پر نیمل اور حمزہ عباسی نے ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اس جوڑی کو سفید رنگ کے خوبصورت ملبوسات میں میچنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حمزہ اور نیمل کی مشترکہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں یہ حسین جوڑا قدرتی نظاروں کے درمیان جبکہ دوسری تصویر میں اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک لیے کھڑا ہے۔

نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی۔

اس جوڑی نے اپنی شادی کا اچانک اعلان کر کے مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کو بھی چونکا دیا تھا۔

اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا مصطفیٰ بھی ہے۔

اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ اداکار تاحال انڈسٹری کا حصہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں