حمزہ سہیل نیٹ فلکس پر ڈیبیو کیلئے تیار

حمزہ سہیل نیٹ فلکس پر ڈیبیو کیلئے تیار


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایاناز اداکار سہیل احمد کے بیٹے اور ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل رومانٹک کامیڈی کے ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پیج کے مطابق بھارتی ویب سائٹ ’زی 5‘ کی سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کے بعد اب حمزہ سہیل آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ڈیبیو دینے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پیج کے مطابق مذکورہ رومانٹک کامیڈی سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں تاہم سوشل میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ سیریز کینیڈا میں شوٹ ہو گئی جس کی شوٹنگ کا آغاز 2025ء میں ہو گا۔

حمزہ سہیل نیٹ فلکس پر ڈیبیو کیلئے تیار

سوشل میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ سیریز کی کہانی حمزہ سہیل نے لکھی اور مرکزی کردار بھی خود نبھا رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں