حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ

حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ


دفاعی چیمپئن حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ ہوگئے، حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی۔

67 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کورین کھلاڑی نے تین، دو سے کامیابی حاصل کی، حمزہ خان نے دو صفر کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر کیا تھا۔

فیصلہ کن گیم میں حمزہ خان پھرتیلے کورین کھلاڑی کے سامنے بے بس رہے، حمزہ کے خلاف جو ینگ کی کامیابی کا اسکور 9-11، 9-11، 11-7، 11-3 اور 5-11 رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں