حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے سیاسی سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی، اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کےجبالیا کیمپ میں حملے کے ایک فلسطینی کا ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا، شبہہ ہے اسکول حملے میں ملی لاش یحییٰ سنوار کی ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت جنوبی غزہ میں رفح علاقہ میں بمباری میں ہوئی، اسرائیلی فوج نے بمباری میں شہید مشتبہ لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا تھا جو مثبت آیا، مکمل تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک بھیجا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں