حماد شعیب کے ’توبہ توبہ‘ نے دھوم مچا دی، ڈانس ویڈیو وائرل

حماد شعیب کے ’توبہ توبہ‘ نے دھوم مچا دی، ڈانس ویڈیو وائرل


ڈانس میں مہارت رکھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب کا بھارتی گانے ’توبہ توبہ’ پر رقص ایک بار پھر مداحوں کو خوب بھا گیا۔

مختلف ہٹ گانوں پر ڈانس کا شوق رکھنے والے حماد شعیب اکثر و بیشتر اپنی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان کے ڈانس کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اس بات کا ذکر انہوں نے ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے کیا تھا کہ انہیں ’گھنگرو‘ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے پڑوسی ملک سے کام کی پیشکش ہوئی۔

تاہم اب حال ہی میں انہوں نے فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مشہور گانے ’توبہ توبہ‘ پر بھارتی اداکار وکیل کوشل کے ہک اسٹیپس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

وائرل ویڈیو میں حماد شعیب کو سیاہ تھری پیس سوٹ میں ٹرنڈنگ گانے پر ڈانس پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے کے بعد صارفین کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، بعض افراد نے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں تو کچھ نے انہیں وکی کوشل سے ملا دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں