پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک بھتیجے کی کسٹڈی ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بھائی اور اداکار فیروز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری شیئر کیا۔
انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی اس مختصر ویڈیو میں فیروز خان کو بیٹے سلطان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے مذکورہ ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بلآخر میرا سلطان اور ابو سلطان ایک ساتھ ہیں، ماشااللہ‘۔
![حمائمہ ملک بھتیجے کی کسٹڈی ملنے پر جذباتی ہوگئیں](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-22/1249830_8563678_HM-FK_updates.jpg)
یاد رہے کہ عدالت نے اداکار فیروز خان کی موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت کے دوران بیٹے سلطان کو 19 سے 24 جولائی تک فیروز خان کے حوالے کیا تھا جبکہ بیٹی فاطمہ کو 2 دن کے لیے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک دینے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حمائمہ ملک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ رضا کی طلاق ان کی وجہ سے ہوئی۔
![حمائمہ ملک بھتیجے کی کسٹڈی ملنے پر جذباتی ہوگئیں](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-22/1249830_2769160_HM_updates.jpg)
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سنگین الزامات عائد کئے جانے کے بعد حمائمہ ملک نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نند نہیں ان کی دوست تھی اور وہ میری بہن ہے، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، اس لیے آپ اپنی نندوں اور اپنے ساتھ ہمارا موازنہ نہ کریں‘۔