حلیمہ سلطان نے پاکستانیوں کو دیا اردو میں سرپرائز


شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیزیرارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کر نے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستانی مداحوں کوسرپرائز دیتے ہوئے اردو میں ایک پیغام سوشل میڈیا پر جا ری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے اُردو زبان میں ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ وہ تُرکی سے باہر کسی بھی انتظامی کمپنی سے وابستہ نہیں ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اسرا بلجک نے اُردو زبان میں لکھا کہ میری آفیشل مینجر اور واحد نمائندہ صرف ڈیوگو دروکان جیجی ہے تو آپ کسی بھی منصوبے،اشتراک یا شراکت داری کے لیے اِن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

haleema

واضح رہے کہ حال ہی میں اسرابلجک نے اپنے پاکستان کے ایک نجی اخبار کو دیے گئے اپنے  انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 مقبول ترین برانڈز کے ساتھ کام کریں گی لیکن اِس حوالے سے اُنہوں نے برانڈز کے نام پوشیدہ ہی رکھے تھے اور کہا تھا کہ وہ جلد ہی پریس ریلیز کے ذریعے برانڈز کے نام بتائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں