بیروت: بیروت جاری اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 105 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج بھاری جنگی ہتھیاروں اور اسلحے بردار گاڑیوں کے ہمرا ہ لبنان کی سرحد کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جس سے بڑے زمینی حملے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے۔دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔