حریم فاروق کی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھ گیا


پاکستان شو بز کی نا مور ٹی وی اور فلم اسٹار حریم فاروق اکثر اپنی فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ سے زیر بحث رہتی ہیں،ہر کوئی ان کی اس دلکشی کا راز جا ننا چا ہتا ہے جو کہ اب راز نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ،پروڈیوسر،میزبان اور ما ڈل حریم فا روق نے سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ انسٹا گرام پر خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا کر اپنے مدا حوں کا دل جیت لیا ہے۔

حریم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی چمکتی جلد کا کیا راز ہے؟میں نے جواب دیا کہ ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ۔

 صرف یہی نہیں بلکہ حریم فا روق نے راز بتا تے کے ساتھ ان ٹوٹکوں کو با قاعدگی سے آزمانے کا بھی مشورہ دیا ۔

حریم نے شیئر کردہ دلکش تصویر کے حوالے سے یہ بھی لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول  اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں