کراچی:
سیاستدانوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ 2 ماہ سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے پاکستانی میڈیا کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ان کی دفتر خارجہ میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’عالمہ سے ٹک ٹاک اسٹارتک‘‘ حریم شاہ کے والد کی متنازع ویڈیوزپرمعافی
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، حریم شاہ
حال ہی میں حریم شاہ نے ایک ویب سائٹ کو دئیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں اور نہ ہی کسی سے ڈرتی ہیں۔ میزبان کی جانب سے پوچھنے پر کہ آپ اور آپ کی دوست صندل خٹک اس وقت پاکستان میں ہی ہیں جس پر حریم شاہ نے کہا اس وقت ہم دونوں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، حریم شاہ
حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دی ہے اور میں اب کینیڈا کی شہریت لے رہی ہوں۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ کیا آپ ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ رہی ہیں کے جواب میں حریم شاہ نے کہا پاکستان ہمارا وطن ہے ہم ضرور آئیں گے لیکن ہمیں بہت سے کام نمٹانے ہیں جس کے بعد اپنے وطن کا رخ کریں گے۔
انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حریم شاہ ان کا اصل نام نہیں ہے بلکہ ان کا اصل نام کچھ اور ہے۔