حریت کانفرنس کی کل یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل

حریت کانفرنس کی کل یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل


کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کل کشمیریوں سے یومِ شہدائے کشمیر منانے کی اپیل کر دی۔

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری 13 جولائی 1931ء کے شہداء کی یاد میں کل مکمل ہڑتال کریں ۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے سری نگر کے قبرستان کی جانب مارچ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق ہڑتال کا مقصد تنازعِ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زوردینا ہے۔

واضح رہے کہ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 13 جولائی 1931ء کو 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں