حج درخواستیں 25 فروری سے وصول کی جائیں گی


اسلام آباد: حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی 25 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اور وزارت کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے جب کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں