امسال حج کے لیے جانے والے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز رواں ماہ میں ہی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی برائے سال 2020 کا مسودہ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حج پالیسی منظوری کے لیے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئے گی جس کے بعد منظوری کے بعد فروری سے ہی حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی قرعہ اندازی مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں برس کے لیے سرکاری حج کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ حج کوٹہ 40 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔