حبا بخاری اور اپنے متوقع بچے کو خفیہ رکھنا ہوتا تو آریز مجھے بتا دیتے: نادیہ خان

حبا بخاری اور اپنے متوقع بچے کو خفیہ رکھنا ہوتا تو آریز مجھے بتا دیتے: نادیہ خان


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کے متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق اپنے متنازع بیان پر وضاحت پیش کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے حبا بخاری کے امید سے ہونے سے متعلق جو کچھ کہا وہ سنی سنائی بات نہیں تھی بلکہ مجھے ان کے شوہر و اداکار آریز احمد نے خود بتایا تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس بات کو خفیہ رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ حبا بخاری امید سے ہیں، انہوں نے آن ایئر اداکارہ اور ان کے شوہر آریز احمد کو مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نادیہ خان کو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، صارفین نے کہا کہ نادیہ خان نے حبا سے بدلہ لینے کے لیے ایسا کہا ہے، بعض صارفین نے کہا کہ نادیہ خان کون ہوتی ہیں جو حبا اور آریز کے بچے سے متعلق کوئی بھی اعلان کریں؟ یہ اس جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے۔

اب نادیہ خان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے سنی سنائی باتوں پر مذکوہ دعویٰ نہیں کیا تھا بلکہ انہیں خود حبا بخاری کے شوہر نے اہلیہ کے امید سے ہونے کا بتایا تھا اور یہ نہیں کہا تھا کہ اس بات کو لوگوں سے چھپا کے رکھنا ہے۔

اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ وہ اور آریز احمد ایک ڈرامے میں کام کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اہلیہ کے امید سے ہونے کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ کے مطابق آریز کے انداز سے ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ یہ کوئی نئی بات ہے، بلکہ وہ کچھ عرصے سے یہ بات جانتے ہیں، اس لیے مجھے لگا کہ ہر کسی کو اس بات کا علم ہو گا، اس لیے میں نے بھی ٹی وی شو کے دوران آریز احمد اور حبا بخاری کو مبارک باد دی، میں نے کوئی بریکنگ نیوز نہیں دی تھی۔

نادیہ خان نے کہا کہ اگر جوڑا اپنے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی بات خفیہ رکھنا چاہتا تو آریز احمد انہیں بتا دیتے کہ وہ یہ بات کسی کو نہ بتائیں لیکن اداکار نے انہیں ایسا کچھ نہیں کہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں