پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک میگزین کیلئے ‘پریگنینسی’ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں انہیں سلک کا ڈھیلا ڈھالا سا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ نے اپنا یہ فوٹو شوٹ شیئر کیا ، جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جس میں سے بعض نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض صارفین نے ان کے حق میں بات کی ہے۔
ایک صارف نے اداکارہ کے شوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی ں اور ساتھ ہی لکھا کہ ’’ ہماری یہ نام نہاد مشہور شخصیات یہ فحاشی پھیلا رہی ہیں، کوئی ان سے پوچھے۔ اس سب کا مقصد کیا ہے‘‘۔
Ye hmaray so cold celebrities ne ajeeb besharmi phelai hui hai, Banda pooche is ki zrurat kia hai pic.twitter.com/vpxIBaMBHH
— Tooba (@tuba_shafi) December 23, 2023
اس پوسٹ پر دیگر صارفین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے حق میں بات کی اور کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ خوش ہیں، یہ دیکھ کر آپ کو پریشانی ہورہی ہے یہ دکھ کی بات ہے۔
ایک اور صارف نے اداکارہ کے حق میں کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کا بچہ، اس کی مرضی‘‘۔
She seems happy, sad that it irks you
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) December 24, 2023
Uska bucha uski marzi
— Malik Haider Khalil (@MhaderKhalil) December 23, 2023
How can pregnancy be shameful? How did you come into this world? Why does a joyfully glowing mother bother you? How miserable must one be to hate a content woman embracing herself? Low life!
— Absa Komal (@AbsaKomal) December 24, 2023
beta ap na dekho— berbaad kacchay (@mahobili) December 24, 2023
Pregnant hona besharmi hai? Or is she spreading nudity?
— Muteeb (@muteebspeaks) December 24, 2023
خیال رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے سال 2005 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ، اس کے بعد وہ متعدد کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہیں۔
سال 2014 میں فہد مرزا سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں اور اب ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔