حالات سے کپتانی جانے کا اندازہ ہو گیا تھا: سرفراز احمد


سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ  جو حالات تھے اس سے اندازہ ہوگیا تھا کہ کپتانی جانے والی ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کے لیے ذہنی طور پر تیار تھا کیوں کہ جو حالات تھے، اس سے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری کپتانی جانے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب نے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ ابھی وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں اور ڈومیسٹک کھیلنے پر آدھی فیس ملتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان قائد اعظم ٹرافی کے 7 ویں راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکور کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد سرفرازاحمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سےفارغ کردیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں