ج وعمرہ کوٹہ ایف بی آر کے این او سی سے مشروط


اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے حج و عمرہ اور زیارتوں کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ٹور آپریٹرزکے این او سی اور این جی اوز کے ایگزمشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس واجبات کی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے اور این جی اوز کو ود ہولڈنگ ٹیکس واجبات کی وصولی کیلئے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے گذشتہ روز’’ایکسپریس،،کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے حج و عمرہ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو کوٹہ کی فراہمی ایف بی آر کے این او سی سے مشروط کردی ہے جس کیلئے بڑی تعداد میں حج و عمرہ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ملک بھر میں قائم آر ٹی اوز سے این او سی کے اجراء کیلئے رجوع کررہی ہیں۔

افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں و ٹور آپریٹرز کو ٹیکس واجبات کی کلئیرنس کے بغیر این او سی جاری نہ کئے جائیں، ایف بی آر کی ہدایت پر آر ٹی اوز نے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کے ٹیکس پروفائل اور ٹیکس ریٹرنز کی چھان بین شروع کردی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں