ٹوکیو:
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے حصےمیں میڈل آئے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ جیولین تھرو کے ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم آج اپنی اور پاکستان کی قسمت آزمائیں گے۔یہ مقابلہ شام چار بجے شروع ہوگا، مجموعی طورپر 12 اتھلیٹس اس مقابلے میں شریک ہیں، جن میں سے ابتدائی مرحلے میں سب کو تین تین بار تھرو کا موقع ملے گا، پھر ان میں سے سب سے لمبی تھرو کرنے والےآٹھ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا، اور پھر ان کے درمیان میڈلزکی جنگ ہوگی۔ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے اپنے گروپ میں پچاسی عشاریہ سولہ میٹر کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے، کوالیفائنگ راونڈ میں مجموعی طورپر ان کی پوزیشن تیسری رہی۔
میڈلز کی ریس میں شامل بارہ اتھلیٹس میں سے جرمنی کے جونس ویٹر ہیں، جو عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جرمنی ہی کے جیولین ویبر کی اس وقت رینکینک نو ویں ہے۔سوئیڈن کے کم امب کا درجہ بندی میں بارہوں نمبر ہے۔۔ملودوا کے اینڈرین مردرے کا عالمی رینکنگ میں پندرہواں اور بھاررت کے چوپڑا کا سولہویں نمبر ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم کی پوزیشن تیئیس ویں ہے۔ بیلارس کےپاول کی درجہ بندی پچسویں ہے۔ چیک ری پبلک کے ویسلے چھبیس، رومانیہ کے نوویک اٹھائیس پوزیشن ہے۔