چین: وہ حضرات جو ٹائپنگ کا کام فون پر نہیں کرسکتے ان کے لیے سات انچ جسامت کا ایک خوبصورت لیپ ٹاپ حاضر ہے جو دنیا کا پہلا فور جی لیپ ٹاپ بھی ہے۔ یعنی وائی فائی نہ ہونے کی صورت میں عام اسے سم کے ذریعے کسی بھی جگہ انٹرنیٹ سے منسلک کرسکتے ہیں۔
پیکاگو لیپ ٹاپ ایک کراؤڈ فنڈنگ پر موجود ہے جسے رقم مل جانے کے بعد اس پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اس کی پہلی کھیپ مارچ 2020 میں ان لوگوں کو بھیجی جائے گی جنہوں نے ایڈوانس میں رقم جمع کروانے کے بعد اس ایجاد کو کامیاب بننے میں مدد دی ہے۔
پیکاگو لیپ ٹاپ کا وزن صرف 539 گرام ہے اور اس کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہورہی ہے جبکہ سب سے آخری میں فور جی ماڈل سامنے لایا جائے گا۔ اس میں انٹیل کا این 4200 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جو قابلِ قدر رفتار فراہم کرتا ہے جبکہ دو ماڈل فورجی اور ایٹ جی ریم کے ساتھ ہیں جن میں اسٹوریج کا فرق رکھا گیا ہے۔
پیکاگو کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کی بورڈ کو فولڈ کرکے پشت تک لے جاتے ہیں تو کی بورڈ کیز کام کرنا بند کردیتی ہیں اور اسکرین بیٹلٹ کے ٹچ اسکرین میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس طرح یہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی صورتحال میں ایک اہم آلے کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس پاکٹ لیب ٹاپ میں اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں ۔
پیکاگو کمپنی کےمطابق اس اختراع میں برسوں کی تحقیق اور محنت شامل ہے۔ وزن میں یہ میک بک ایئر سےبھی ہلکا ہےجو چھوٹے بیگ اور بڑٰی جیب میں بھی سماسکتا ہے۔ اس کا کی بورڈ 355 درجے پر مڑسکتا ہے اور چاہے تو کوئی کتاب پڑھیں یا پھر اس پر کوئی فلم دیکھیں۔