پران فریٹرز جنہیں جھینگا پکوڑہ بھی کہا جاتا ہے شام کی چائے کے ساتھ پیش کرنے کے لئے بہترین ڈش ہے۔ اسے رمضان کے دنوں میں افطاری کے لئے پودینے کی چٹنی کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔
اجزاء
-
- جھینگے، صاف کیے ہوئےآدھا کلو گرام
-
- بیسنتین کپ
-
- لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
-
- ہلدی پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
-
- پسا ہوا دھنیاآدھا چائے کا چمچ
-
- گرم مسالہآدھا چائے کا چمچ
-
- نمکایک چائے کا چمچ
-
- پسا ہوا زیرہآدھا چائے کا چمچ
-
- کٹی ہوئی مرچیںایک چائے کا چمچ
-
- ہری مرچیں کٹی ہوئیدو سے تین عدد
-
- تازہ دھنیا کٹا ہواآدھا کپ
-
- پیاز باریک کٹی ہوئیایک عدد
-
- سوڈا پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
-
- مکئی کا آٹاتین کھانے کے چمچ
-
- پانیدو سے تین پیالی
-
- تیلاچھی طرح تلنے کے لیے
-
- تازہ دھنیا کٹا ہواآدھی گٹھی
- لہسن کے جوےتین عدد
- لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
- نمکحسبِ ذائقہ
- سرکہایک چائے کا چمچ
- ہری مرچیں کٹی ہوئیچار سے پانچ عدد
- پانیحسبِ ضرورت
ترکیب
- ہری چٹنی بنانے کے لیے: بلینڈر میں دھنیا، لہسن کے جوے، لیموN کا رس، نمک، سرکہ، ہری مرچیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
- ایک پیالے میں بیسن لیں اس میں لال مرچ، ہلدی، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالہ، نمک، پسا ہوا زیرہ، کٹی ہوئی مرچیں، ہری مرچیں، باریک کٹا ہوا دھنیا،پیاز باریک کٹی ہوئی، سوڈا پاؤڈر، کارن فلور ڈالیں۔
- اب اس میں پانی شامل کرکے اچھے سے پھینٹ لیں تاکہ گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔
- اب جھینگے ڈال کر مکس کرلیں۔
- اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو اس میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک اچھی طرح تل لیں۔
- اب جھینگا پکوڑوں کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
- مزے دار جھینگا پکوڑے تیار ہیں۔