معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔
روبینہ دلیک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ماں بننے کے احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کیونکہ یہ ناقابلِ یقین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے بیٹیوں کو جنم دیا اور انہیں اپنی بانہوں میں لیا تو میری زندگی میں بہت کچھ بدل گیا اور یہ تبدیلی اچھی ہے۔
روبینہ دلیک نےکہا کہ میں پہلی بار میں ہی جڑواں بیٹیوں کی ماں بنی تو اس لیے میرے لیے یہ موازنہ کرنا مشکل ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش آسان ہے یا پھر ایک بچے کی پیدائش آسان ہوتی ہے لیکن ہمارے خیر خواہوں نے ہمیں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایک بچے کو سنبھالنے کے لیے 3 افراد کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے جڑواں بچوں کو سنبھالنےکے لیے 6 نہیں بلکہ 10 افراد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ میری اور میرے شوہر اداکار ابھینو شکلا کی والدہ کا مسلسل تعاون رہا ہے، وہ دونوں میری اور بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔
روبینہ دلیک نےکہا کہ ایسی صورتحال مں فیملی کا تعاون سب سے اہم ہے، چاہے پھر آپ کے گھر ایک بچہ پیدا ہو یا جڑواں بچے ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ ہم اب بالکل ٹھیک ہیں اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آگئے ہیں ہم ابھی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
روبینہ دلیک نے کہا کہ زندگی میں بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے اور یہ تبدیلی صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری فیملی کے لیے ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اور سب ہی اس نئی زندگی میں سیٹ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔