جو واقعہ میرے ساتھ ہوا وہی ریچا چڈھا کیساتھ پیش آیا، روینہ ٹنڈن


نامور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انکے ساتھ ممبئی میں جو واقعہ پیش آیا وہی ریچا چڈھا کے ساتھ بھی پیش آیا اور یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے۔ 

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر جون میں ممبئی میں ہجوم کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا، انکے ڈرائیور پر تیز رفتاری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اب ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی پولیس کے مطابق یہ حملہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر اگلے ہی دن اداکارہ ریچا چڈھا کو بھی اسی طرح کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔

روینہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’بدقسمتی سے ممبئی میں یہ واقعات ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں، جو خوفزدہ کرنے کےلیے ہیں۔ جب میرا ہجوم کے ساتھ واقعہ پیش آیا، اگلے دن میری دوست ریچا چڈھا نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ ان کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا جو حقیقت کو ریکارڈ کرسکتا۔ ریچا کو معاملہ ختم کرنے کےلیے پیسے دینے پڑے تھے۔‘‘

روینہ نے مزید کہا، ’’جب میرا واقعہ ہوا تو وہ لوگ شاید مجھے ڈرا کر پیسے لینے کی کوشش کر رہے تھے لیکن میں نے کہا کہ اگر ڈرائیور کی غلطی ہے تو پولیس کو بلاؤ، وہی فیصلہ کرے گی۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں