امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔
جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو بتایا کہ میں نے یہ فیصلہ صرف اس لیے کیا تاکہ ڈیموکریٹ پارٹی بغیر کسی خلفشار کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایوان اور سینیٹ میں میرے متعدد ڈیموکریٹک ساتھیوں کا تھا کہ میں آئندہ انتخابات کے لیے مضبوط امیدوار نہیں ہوں اور میں اس لیے فکر مند تھا اگر میں انتخابی دوڑ میں رہا تو میڈیا مجھ سے مسلسل مختلف قسم کے سوالات پوچھتا رہے گا جس کی وجہ سے پارٹی اپنا دھیان اصل مقصد پر نہیں دے سکے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگرچہ صدر ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اس وقت ضروری یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی جائےاور ملک میں جمہوریت کو برقرار رکھا جائے۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اب ان کی جگہ نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے لی ہے۔