جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل، شوہر کے ہمراہ پہلی بار منظر عام پر


 لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو فوراً ہی وائرل ہوگئیں۔

جویریہ کا نکاح 15 مارچ کو ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں ہوا، جسے انہوں نے جمعرات کی رات انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

نکاح کی تقریب کی تصاویر میں دلہا اور دلہن کو کیک کاٹتے اور دیگر رسومات میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہا عدیل حیدر نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر پر ہوئی تھی اور شادی کی پیشکش بھی عدیل حیدر نے کی تھی۔

 

جویریہ عباسی نے پہلے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور جلد ہی ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جو 2009 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں