پاکستانی معروف، مایہ ناز کھلاڑی بسمہ معروف نے ساتھی کرکٹر جویریہ خان کی شادی سے تصویریں شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان گزشتہ دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
جویریہ خان کی شادی میں جہاں متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی وہیں بسمہ معروف کی شرکت بھی نمایاں رہی۔
بسمہ معروف نے جویریہ کی شادی کی تقریب سے کمیرے کی آنکھ میں محفوظ کیے گئے خوبصورت، یادگار لمحات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
بسمہ معروف نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں جویریہ خان کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔
بسمہ معروف نے اپنی دوست جویریہ کو دعائیں دعاؤں سمیت اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔