ڈیلاس: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میرے دور میں جوڈیشل ایکٹیو ازم ضرور رہا مگر عدلیہ نے دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا۔
امریکی شہر ڈیلاس میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدلیہ سیاست میں نہیں رہی اور عدلیہ نے جو کیا قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ عدلیہ کا دائرہ اختیار تھا اور فیصلے میں دیکھ سکتے ہیں کہ عدالت نے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں جوڈیشل ایکٹیو ازم ضرور رہا مگر عدلیہ نے دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد ملک میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم میں شریک ہیں۔