جوبائیڈن کے بھلکڑ پن پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

جوبائیڈن کے بھلکڑ پن پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل


امریکی صدر جوبائیڈن کی غلطیوں اور بھلکڑ پن پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن آج یوکرین کے صدر زیلنسکی کو غلطی سے روس کا صدر پیوٹن کہہ بیٹھے تھے جبکہ اس کے بعد ایک اور موقع پر انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نائب صدر ٹرمپ کہہ دیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا مذاق اڑاتے ہوئے اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زبردست کام کیا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر جوبائیڈن کئی مواقع پر غلطیاں اور بھول پن کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس کے سبب بائیڈن پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں