جنٹلمین کون ہوتا ہے؟ حرا مانی نے بتادیا


پاکستان شو بز انڈسٹری میں نہایت کم وقت میں مقبولیت حاصل کر نے والی اداکارہ حرا مانی آج کل ٹی وی اور سوشل میڈیا پرکافی چھائی ہو ئی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کہ بڑی کار، بڑے بنگلے سے لڑکا جنٹلمین نہیں بن جاتا بلکہ اپنی بیوی کے ساتھ  اچھے سلوک سے پیش آنے والا لڑکا جنٹلمین ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حرا نے اپنے شوہر مانی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تم پر فخر ہے مانی‘۔

دوسری جانب مانی نے بھی اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے لکھا ہےکہ انہوں نے کبھی بھی حرا کے انتخاب پر سوال نہیں اٹھایا کیونکہ وہ خود بھی حرا کا ہی انتخاب ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں