سسل رائٹ کا شمار بے شک ویو رچرڈ اور گیری سوبرز جیسے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کھلاڑیوں میں نہ ہوتا ہو لیکن وہ طویل عمر تک کھیلنے کے حوالے سے اپنے ملک کے سب عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
سسل رائٹ نے اپنی جوانی کے دنوں میں بارباڈوس کی نمائندگی کی اور گیری سوبرز اور ویس ہال کے ہمراہ بولنگ کی لیکن پھر 1959 میں اپنا پروفیشنل کرئیر بنانے کے لیے انگلینڈ منتقل ہو گئے۔
70 اور 80 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کے مایہ فاسٹ پیس اٹیک جوڑی جوئل گارنر اور رچرڈز کے ساتھ کھیلنے والے سس اپنے 60 سالہ کرکٹ کرئیر میں 7000 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
سس رائٹ اپنے کرئیر کے دوران 5 سیزنز میں 538 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں یعنی انہوں نے ہر 27 گیند بعد وکٹ حاصل کی۔
اپنی طویل ترین کرکٹ کرئیر کے حوالے سے انگلش اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سس رائٹ کا کہنا تھا کہ کاش میں آپ کو اپنے اسٹمنا کے حوالے سے بتا سکتا لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ یہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر میں ایمانداری سے بتاؤں تو میں ہر چیز کھاتا لیکن شراب نوشی بہت کم کرتا ہوں، صرف بیئر پیتا ہوں۔
اپنی فٹنس کے حوالے سے سس رائٹ نے بتایا کہ مجھے گھر پر بیٹھنا اور ٹی وی دیکھنا بالکل بھی پسند نہیں ہے، میں فارغ اوقات میں یا تو واک کرتا ہوں یا پھر گیریج میں کام کرتا ہوں۔
سس رائٹ کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں 20 لاکھ کے لگ بھگ میچز کھیلے ہیں۔
سس کے نام سے مشہور فاسٹ بولر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو ہفتوں بعد 85 برس کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
طویل ترین کرکٹ کرئیر رکھنے والے سسل رائٹ 7 ستمبر کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔