جنوبی افریقا میں منکی پاکس سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں منکی پاکس سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔
جنوبی افریقا میں مئی سے اب تک منکی پاکس کے 5 کیس سامنے آچکے ہیں۔
منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اور پٹھوں میں درد شامل ہیں۔
منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔