جمہوریہ چیک کے صدر موٹرسائیکل دوڑاتے ہوئے زخمی ہوگئے

جمہوریہ چیک کے صدر موٹرسائیکل دوڑاتے ہوئے زخمی ہوگئے


یورپی ملک جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول موٹرسائیکل کے حادثے میں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد صدر پیٹر پاول کو اسپتال لے جایا گیا، انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں لیکن ان کا معائنہ ضروری ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات نہیں کی جارہیں کیونکہ یہ حادثہ روڈ پر نہیں بلکہ ایک بند ریسنگ سرکٹ میں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ پیٹر پاول موٹرسائیکلوں کے شوقین ہے، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ تیز اور جدید قسم کی (BMW R1200 GS) موٹرسائیکل دوڑا رہے تھے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پیٹر پاول کو موٹرسائیکلوں کے اپنے شوق کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال پیٹر پاول کو ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں عوامی طور پر معافی مانگنی پڑی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹر پاول مارچ 2023ء میں صدر منتخب ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں