جمشید کوارٹرز میں ماہم عامر کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا

جمشید کوارٹرز میں ماہم عامر کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا


حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر ہونے والے حملے نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہم عامر کی ماضی کی تلخ یادیں تازہ کردیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل پوسٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جمشید کوارٹرز میں شوٹنگ کے دوران ان کی ٹیم بھی اسی نوعیت کے تجربے سے گزری تھی۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکاروں، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز کو چاہئے کہ اس جگہ کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مزے کی بات یہ ہے کہ ہماری کاسٹ میں ایک اصلی ہولیس والا تھا جس نے کہا شوٹ چھوڑ کے نکلو یہ پولیس کا کام نہیں ہے‘۔

جمشید کوارٹرز  میں ماہم عامر کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا

یاد رہے کہ کہ گزشتہ پیر کو کراچی کے علاقے جمشید کواٹرز میں دوران شوٹنگ سیٹ پر علاقہ مکینوں نے اداکاروں کی یرغمال بنا کر ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں