جس کو کام مل رہا ہے کرنے دو، تنقید پر اکشے کمار کا جواب

جس کو کام مل رہا ہے کرنے دو، تنقید پر اکشے کمار کا جواب


بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار نے سال میں چار فلمیں کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں جو کہ انکی فلم سر پھرا کی پروموشن مہم کا حصہ تھی، اپنے کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں ایک سال میں چار چار فلمیں کیوں کرتا ہوں، اس کے بجائے ایک فلم پر توجہ مرکوز کروں۔

انھوں نے کہا چلو میں ایک فلم کرلیتا ہوں تو باقی دن کیا کروں؟ تیرے گھر میں آجاؤں؟ مزید کہا کہ بہت سے لوگ دوسروں کو کہتے ہیں کہ یہ بہت کام کرتے ہیں۔ تو بیٹا یاد رکھنا وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنھیں کام مل رہا ہے۔ یہاں کام نہیں ملتا۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ روز کوئی نہ کوئی بولتا ہے بیروزگاری چل رہی ہے، یہ چل رہا ہے، وہ چل رہا ہے۔ تو بھائی جس کو کام مل رہا ہے اس کو تو کرنے دو۔

واضح رہے کہ 57 سالہ اکشے کی نئی فلم سر پھرا کا تعلق بھارت میں بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ کلچر اور ایوی ایشن انڈسٹری کے پس منظر سے ہے۔

یہ سورا رائی پترو کا ہندی ری میک ہے جس میں ثریا شامل ہیں اور یہ ایئر دکن کے بانی کیپٹن جی آر گوپی ناتھ کے حالات زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

اکشے اپنی آئندہ آنے والی فلم کھیل کھیل میں تاپسی پنو، فردین خان، ونی کپور اور ایمی ورک کے ساتھ نظر آئیں گے، یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔

جبکہ اس دیوالی پر انکی ’فلم سنگھم اگین‘ ریلیز ہوگی، روہت شیٹی کی ڈائریکشن میں بنائی گئی بڑے بجٹ کی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، ٹائیگر شیروف، ارجن کپور، اجے دیوگن، رنویر سنگھ جیسے بڑے اسٹارز اکشے کمار کے ساتھ  شامل ہیں۔

جبکہ اس برس وہ اسکائی فورس میں سنیل شیٹی، نمرت کور، سارہ علی خان اور دیگر کے ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں