جرمن شہری کا 217 بار کووڈ ویکسین لگانے کا انکشاف

جرمن شہری کا 217 بار کووڈ ویکسین لگانے کا انکشاف


جرمنی سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ شخص نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف 217 بار ویکسین لگائی۔

یہ عجیب و غریب کیس دی لانسیٹ متعدی امراض کے جریدے میں شائع ہوا۔

جرمن شہری نے 217 بار کووڈ ویکسین 29 ماہ کے اندر اندر خود خرید کر لگائی تھیں۔

یونیورسٹی آف ایرلانجن نیورمبرگ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ 217 بار کووڈ ویکسین لگانے کے بعد اس شخص کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

یونیورسٹی کے مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کلیان شوبر نے تشویش کا اظہار کیا کہ بار بار ویکسین کی خوراکیں دینے سے مدافعتی نظام میں اضافہ ہو سکتا ہے، ممکنہ طور پر بعض خلیوں پر بُرا اثر بھی پڑسکتا ہے۔

تاہم محققین کو 62 سالہ شخص میں مدافعتی نظام پر منفی اثرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس کے علاوہ اس بات کے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ کبھی کووڈ سے متاثر ہوا ہو۔

محققین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لیے ہائپر ویکسینیشن کی حمایت نہیں کرتے ہیں، لہذا محققین نے عام لوگوں کو تین سے زیادہ کووڈ ویکسین لگانے سے خبردار کیا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ’اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ بہت زیادہ ویکسین لگانے سے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں