جرمنی کو آئندہ چند برسوں میں روس سے جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزیر دفاع

جرمنی کو آئندہ چند برسوں میں روس سے جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزیر دفاع


جرمن وزیردفاع بورس پیسٹوریس نے کہا ہے کہ جرمنی کو آئندہ چند برسوں میں روس سے جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، ملک میں لازمی فوجی سروس کو فوری طور پر پھر سے لاگو کرنا ہوگا۔

جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ روس سے جنگ کیلئے تیاری سن دو ہزار انتیس سے پہلے مکمل کرنا ہوگی اور اس کے لیے تربیت، اقتصادی اور فوجی سازوسامان پر توجہ مرکوز کرنا پڑے گی۔

انہوں نے یوکرین میں روس کی فتح کے اثرات سے بھی ملک کو خبردار کیا۔

اس سے پہلے فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے بھی کہا تھا کہ اگر روس نے محاذ جنگ عبور کرکے پیش قدمی کی اور کیف نے مدد مانگی تو روس سے لڑنے کیلئے فرانس اپنی فوج یوکرین بھیج دے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں