جاوید میانداد پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے


قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد پی سی بی پر برس پڑے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بورڈ میں بیٹھے لوگوں کو کرکٹ کا پتہ نہیں،ان کو اس کھیل کی اے، بی سی معلوم نہیں ہے، اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ملک کے لیے غلط کررہے ہیں، انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

پی سی بی چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا نام لیے بغیر سابق ٹیسٹ کرکٹر کہا کہ اگر وہ چوری کرکے بھاگ جائیں گے تو انہیں کون پکڑے گا، کرکٹ ہو یا ہاکی پاکستان میں قابل لوگ نہیں تو پھر آپ باہر سے ضرور لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز بے روزگار ہوگئے، وہ اب مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے، اب میں سیاست پر بھی بولوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں