پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
جاوید شیخ نے ٹیلیویژن اور بڑی اسکرین دونوں پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔
اُنہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فٹنس اور صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں کافی مہمان نواز ہوں اور ہمیشہ مہمانوں کی خاطر مدارت کرنے کے لیے پر جوش رہتا ہوں اور مجھے کھانا پکانا بھی بہت پسند ہے۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ میں خود تھوڑی مقدار میں کھانا کھاتا ہوں چاہے مجھے بہت زیادہ بھوک بھی لگی ہو، مثال کے طور پر اگر مجھے اپنی بھوک لگی ہے کہ میں ڈبل روٹی کے دو سلائس آرام سے کھا سکتا ہوں تو بھی میں صرف ایک ہی سلائس کھاؤں گا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں فاسٹ فوڈ، جوس اور کاربونیٹیڈ مشروبات سے پرہیز کرتا ہوں۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ میں زیادہ تر سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر توجہ دیتا ہوں، جب میں بیرون ملک سفر کرتا ہوں تو میں ہوٹلوں میں رہنے کے بجائے کوئی اپارٹمنٹ کرائے پر لینے کو ترجیح دیتا ہوں تاکہ میرے پاس ایک کچن کی سہولت موجود ہو تو میں اپنے حساب سے صحت بخش کھانا خود بنا سکوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں جب کھانا خود پکاتا ہوں تو اس میں نامیاتی اجزاء (organic ingredients) کا استعمال یقینی بناتا ہوں۔