ثناء جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر سامنے آ گئیں

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر سامنے آ گئیں


پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید اور مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے مداحوں کو اپنی دید کروا کر بڑی عید کی عیدی دے دی۔

رواں سال کے آغاز میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے شعیب ملک اور ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں معروف جوڑے کو خوش گوار موڈ میں رومانٹک پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

8.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ثناء جاوید اور 2.5 ملین فالوورز رکھنے والے شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر یہ پوسٹس مشترکہ طور پر شیئر کی ہیں۔

پوسٹس کے کیپشن میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں