ثانیہ مرزا کی نئے عزم کے ساتھ دوبارہ میدان میں واپسی

ثانیہ مرزا کی نئے عزم کے ساتھ دوبارہ میدان میں واپسی


بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شناخت ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کہیں گم ہوگئی تھی تاہم اب وہ ایک بار پھر سے نئے عزم ، ایک نئی پہچان کے ساتھ میدان میں نظر آئیں۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے سال کے پہلے بڑے مقابلے آسٹریلین اوپن 2024 میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بطور کمنٹیٹر واپسی کی۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نجی ٹی وی کے لیے کیے گئے اپنے اس نئے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تبصرہ مجھے اس کھیل (ٹینس) سے جڑے رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو ہمیشہ سے میری زندگی رہا ہے۔

آسٹریلین اوپن مقابلہ جو 7 جنوری کو شروع ہوا تھا 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ثانیہ مرزا بطور کمنٹیٹر فرائض سر انجام دیتے ہوئے نظر آئیں۔

سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مقابلہ کے اختتام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات ظاہر کئے۔

ثانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلین اوپن کے لیے سونی اسپارٹس نیٹ ورک کے ساتھ حیرت انگیز دو ہفتے۔ ایک بار پھر ہمارے اپنے روہن بوپنا کے ذریعے تاریخ رقم ہو گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں