ثانیہ مرزا نے ہارٹ ایوارڈ جیت لیا


ممبئی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ جیت لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی بھارت کی پہلی پلیئر ہیں، انھوں نے آن لائن 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

ثانیہ کو ماں بننے کے بعد کامیابی سے کورٹ میں واپسی کی وجہ سے ایشیا اوشینا زون سے اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا، انھوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار اور ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، ثانیہ نے انعامی رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں