ثانیہ مرزا نے عید کہاں اور کیسے منائی؟

ثانیہ مرزا نے عید کہاں اور کیسے منائی؟


بھارتی معروف ٹینس اسٹار، ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر عیدالفطر کی لُک شیئر کی ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کو عید کے موقع پر چھوٹی بہن، بہنوئی، والد اور والدہ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے، اذہان مرزا ملک کے ساتھی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹس میں سب مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے اس عید پر ہلکے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے جبکہ اذہان مرزا ملک نے اپنی والدہ کے ساتھ میچنگ کُرتا اور پاجامہ پہنا ہوا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

دوسری جانب ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گلابی جبکہ ان کی والدہ نے مرون رنگ پہنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک میں طلاق کے بعد یہ پہلی عید ہے، اذہان مرزا ملک نے یہ عید اپنی والدہ کے ہمراہ بھارت میں منائی ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جبکہ رواں سال کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی کی خلع اور شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں