ثانیہ مرزا روزآنہ کی بنیاد پر کمانے والوں کیلیے فنڈز جمع کرنے لگیں


 لاہور: ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مزدوروں کیلیے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے  کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی فیملیز کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں