برازیلین باڈی بلڈر والدیر سیگاتو کی عمر 50 سال سے کچھ زیادہ ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے اوپری جسم کے مسلز میں انجیکشن سے تیل کا مواد بھر رہے ہیں، اس مواد سے اُن کے بازو پھولے ہوئے اور سینہ غباروں کی طرح لگتا ہے۔ اپنی وضع قطع سے کے باوجود وہ مسلسل اپنے جسم میں تیل پر مبنی مواد بھر رہے ہیں۔
اپنی نوجوانی کے دنوں میں والدیر منشیات کے عادی ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے اُن کا وزن بھی بہت کم ہوگیا۔
اُن کے دوست انہیں ”دُبلا کتا“ کہنے لگے۔انہوں نے اپنی زندگی کو سنبھالا اور ہر روز جم جانے لگے۔باڈی بلڈنگ سے انہیں حسب منشا نتائج نہیں ملے تو کسی نے انہیں ایک مواد سینتھول کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد وہ سینتھول کے عادی ہوگئے۔ والدیر اب کئی سالوں سے اپنے جسم میں سینتھول انجیکٹ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹروں نے والدیر کو ایسا کرنے سے منع کیا ہے لیکن وہ ڈاکٹروں کی بھی نہیں سن رہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ سینتھول استعمال کرنے کا فیصلہ اُن کا ہے، اور یہ انہیں پسند ہے۔ والدیر نے بتایا کہ تین سال پہلے سب انہیں ہلک، شیوازنیگر اور ہی مین کہتے تھے، جو انہیں اچھا لگتا تھا۔ والدیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈولے دوگنے بڑے کر لیے ہیں، لیکن وہ اس سے بھی بڑے چاہتے ہیں۔اُن کےبازوں کی موٹائی 23 انچ ہے۔
والدیر ہر روز اپنی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنا یوزر نیم ہی والدر سینتھول رکھا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر اُن کے فالورز کی تعداد 19 ہزار ہے۔
سینتھول 85 فیصد تیل پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں زیادہ تر سرسوں کا تیل ہوتا ہے۔اس میں 7.5 فیصد لیڈوکین(معمولی قسم کی جراحی کے لیے استعمال ہونے والی ایک مسکن دوا ) اور 7.5 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔ سینتھول کو انجیکشن کی مدد سے براہ راست مسلز میں انجیکٹ کیا جاتا ہے۔ سینتھول کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے۔