ملتان: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروا کر حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہوگی شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں اور سیریز کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کیپ دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فخر زمان، شاہنواز دھانی، حسن علی، امام الحق، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔