روٹرڈیم: پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔
خیال رہے کہ 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیدرلینڈ کی ٹیم کا آغاز قابل ذکر نہیں رہا اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، تاہم ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ
پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف 206 رنز بنائے اور اسے 207 کا ہدف دیا جواب میں نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور میکس کریز پر آئے وکرم 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔
روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق محض 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فخر زمان کے ہمراہ 55 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اوپنر 26 رنز بناکر لوگان وین بیک کا شکار ہوگئے۔
کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ سلمان علی آغا 24، خوشدل شاہ 2، محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے کنگما، شارض احمد، لوگان وین بیک، آریان دت اور ٹام کوپر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آخری میچ جیت کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کریں۔
سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، اوپنر امام الحق، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق آج نیدر لینڈز کیخلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 238ویں کرکٹر ہوں گے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم، شاہنواز دھانی، نسیم شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔