پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار سبحان اعوان حالیہ نکاح شوٹ میں دولہا بنے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل وشمہ فاطمہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
جیو ٹی وی سیریل تیرے بن میں روحیل کا کردار ادا کرنے والے سبحان اعوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ انہوں نے اداکارہ اور ماڈل وشمہ فاطمہ سے شادی کرلی ہے۔
ان تصاویر اور ویڈیو میں اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ کو سفید رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر سنہری رنگ کا کام ہے جس میں دونوں اس موقع پر جاذب نظر آرہے ہیں۔