تھرپارکر-اسلام کوٹ کے قریب گاؤں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسلام کوٹ ہسپتال نے بتایا کہ تھرپارکر حادثے میں اہلکار قاسم اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے جوانوں کا اسلام کوٹ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تھرپارکر میں رینجرز کے ٹرک کو حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو سرگودھا میں موٹر وے سیال موڑ کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک الٹ گیا تھا، حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد کوٹ مومن جارہے تھے کہ ٹائر پھٹنے کے سبب حادثہ پیش آگیا۔