تونیشا شرما اور شیزان خان کی واٹس ایپ چیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

تونیشا شرما اور شیزان خان کی واٹس ایپ چیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں


خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما اور سابقہ بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان خان کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس نے تنیشا اور شیزان کی فون کالز کی تفصیلات سے متعلق رپورٹس طلب کی تھیں تاکہ دونوں کے درمیان واٹس ایپ پیغامات کے تبادلوں سے یہ پتا لگایا جاسکے کہ ایسی کیا وجوہات تھیں کہ اداکارہ نے خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔

تنیشا اور شیزان کی فون کالز کی تفصیلات کے بارے میں ملنے والی رپورٹس   میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ میں کچھ بھی قابلِ اعتراض نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، تنیشا شرما کی فیملی سے بھی سوالات کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تحقیقات کا عمل جاری ہے اور پولیس کی جانب سے اداکار شیزان خان کی حراست میں توسیع کرنے کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو تونیشا شرما نے ٹی وی شو علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر میک اپ روم میں خودکشی کرلی تھی۔

اداکارہ کی موت کے بعد اس کی والدہ نے ان کے ساتھی اداکار شیزان خان پر الزام عائد کیا تھا جس پر پولیس نے اداکار کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں